ناگپور (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی ،محمد نعیم کی 81 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، بنگلہ دیشی ٹیم 174 رنز کے ہدف میں آخری اوور کی دوسری گیند پر 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،دیپک چھاہار نے 7 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے نیا ریکاڈ بنا لیا ۔ گزشتہ روز ناگپور میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 174 رنز بنائے ۔جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد نعیم کے سوا بنگال ٹائیگرز کا کوئی بھی کھلاڑی حریف بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، محمد نعیم نے 81 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ۔ دیپک چھاہار نے 6 شیوام نے 3 اور یزویندرا چھاہل نے ایک وکٹ لی۔