نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے ۔بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو معاملہ حل کرنے کیلئے 2ہفتے مہلت دیدی،عدالت نے کہا ہے کہ مظاہرین دوسروں کی زندگیوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، ایک گائوں بنالیں لیکن دوسرے لوگوں کے لئے رکاوٹ نہ بنیں،تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے زرعی قوانین کے خلاف دہلی بارڈر پر مظاہرے سے متعلق کیس میں مودی حکومت کو دوہفتوں کی مہلت دے دی، سماعت کے دوران بھارتی عدالت ریمارکس دئیے ہیں کہ مظاہرین دوسروں کی زندگیوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ اگر مظاہرین پالیسی قبول نہیں کرتے ہیں تو دوسروں کو بھی نقصان نہیں پہنچانا چاہئے ۔ ایک گائوں بنالیں لیکن دوسرے لوگوں کے لئے رکاوٹ نہ بنیں۔