بنگلورو (نیٹ نیوز) بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جیاشری رامیا نے آشرم میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سے مشہور ہونیوالی جیاشری کئی ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھیں ، انہیں مالی مشکلات کا بھی سامنا تھا اور وہ پہلے بھی کئی بار خودکشی کی کوشش کر چکی تھیں۔جیاشری کا بنگلورو کے ایک آشرم میں ڈپریشن کا علاج چل رہا تھا اور وہیں ایک کمرے میں مقیم تھیں، جہاں انہوں نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ گھروالوں اور دوستوں نے فون کیا تو اداکارہ نے جواب نہیں دیا جس پر انہوں نے آشرم کی انتظامیہ کو آگاہ کیا، عملے نے کمرہ چیک کیا تو انہیں لاش لٹکی ہوئی ملی۔