نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارت میں عام طور بچیوں کو پیدائش سے قبل ہی ماؤں کے پیٹ میں مارنے یا پھر انہیں زندہ دفن کرنے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، ریاست اترپردیش سے خبر سامنے آئی ہے وہاں کے گاؤں والوں نے زندہ دفن کیے گئے نوزائیدہ بچے کو بچالیا، ضلع سدھارتھا نگر کے گاؤں سنوا کے علاقہ مکین جب کھیتوں کے برابر کھڑے تھے تو انہیں ایک نوزائیدہ بچے کے رونے کی آواز سنائی دی اور تلاش کرنے پر انہوں نے بچے کو زمین کے اندر دفن پایا۔ گاؤں والوں نے بچے کے رونے کی آواز کے بعد اسے تلاش کرنا شروع کیا تو انہیں گیلی مٹی میں نوزائیدہ بچے کے پاؤں دکھائی دیے اورانہوں نے مٹی کو ہٹاکر بچے کو بچالیا، اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے مقدمہ دائر کرکے تفتیش شروع کردی، ڈاکٹروں نے بتایا بچے کی صحت خطرے سے باہر ہے ۔