نیویارک (این این آئی)گوگل کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پیچائی گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ کے بھی سربراہ بن گئے ۔سندر پیچائی کو یہ عہدہ گوگل کے شریک بانیان لیری پیج اور سرگے برن کی جانب سے گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے سی ای و اور صدر کے عہدوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد دیا گیا ۔47 سالہ سندر پیچائی کا کہنا ہے کہ گوگل کے دونوں بانیوں نے ایک مضبوط ادارہ قائم کیا جس کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔گوگل کے بانیوں کی جانب سے 2015 میں الفابیٹ کمپنی کو متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد گوگل کے بزنس کو مزید شفاف اور قابل احتساب بنانا تھا۔واضح رہے کہ سندر پیچائی کا تعلق بھارتی شہر چنئی سے ہے اور انہوں نے اکتوبر 2015 میں گوگل کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا۔