دبئی( ویب ڈیسک) دبئی میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو آسٹریلیا کے رنگوں میں ڈھال دیا گیا ہے اور ساتھ مدد کا پیغام بھی دیا گیا ہے ۔ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ نے جہاں شہریوں کو مشکلات میں ڈالا ہوا ہے وہیں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہمدردی اور مدد کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کئی ممالک کی جانب سے فائر فائٹرز کو آسٹریلیا بھیجا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث اب تک جنگلات میں رہنے والے ایک ارب جانور ہلاک ہوچکے ہیں ۔