دبئی( ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں قومی جشن زور و شور سے منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے ۔دبئی میں بھی48ویں قومی دن کی مناسبت سے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ بھی قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔قومی دن کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والے روشنی بھرے اس لائٹ شو میں برج خلیفہ پرپروجیکشن اور لیزر لائٹ کے ذریعے روشنی کاایسا دلفریب نظارہ ترتیب دیا کہ دیکھنے والے مبہوت رہ گئے اور قومی دن کی خوشی کو خوب انجوائے کیا۔