جنوری کی 21تاریخ سے لے کر 27تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

21جنوری سے 23تاریخ تک کیریئر کے معاملات میں کچھ بہتر پیش رفت ہو گی۔ 24سے 27جنوری تک پھر ستارہ غیر موافق رفتار میں جائے گا۔ خوامخواہ لوگوں پر غصہ اور ڈپریشن محسوس ہوگا۔ اپنی مثبت سوچ سے اس کا مقابلہ کریں۔ مالی وسائل میں ستارے بہترین ہیں کوشش جاری رکھیں۔ روٹھے ہوئے رشتے دار واپس آنے شروع ہو جائیں گے۔ دل بڑا کریں معاف کردیں۔ نوکروں یا ساتھ کام کرنے والوں سے الجھائو سے گریز کریں۔