اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی رابطہ کمیٹی برائے ہائوسنگ کے اجلاس میں بلڈرز نے 1300ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعمیراتی منصوبوں پر 4سے 5ماہ میں کام کا آغاز ہوگا۔این سی سی کے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کے 13 نمائندوں نے شرکت کی۔ سرمایہ کاروں نے تعمیراتی شعبہ میں حکومتی تعاون کو حوصلہ افزا قرار دیا۔حکومتی اقدامات کی وجہ سے تعمیراتی شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت تعمیراتی شعبے کو ہرممکن سہولت فراہم کر یگی۔تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔اعلامیہ کے مطابق بڑے بلڈرز نے ایک ہزار 300ارب روپے کے منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔