برسلز (نیٹ نیوز) بیلجئم کے غیر معمولی قابلیت کے حامل 9 سالہ بچے کے والدین نے اسے اس وقت یونیورسٹی سے نکال لیا جب انتظامیہ کی جانب سے انہیں مطلع کیا گیا کہ انکا بیٹا اپنی دسویں سالگرہ سے قبل گریجوایشن مکمل نہیں کر پائیگا۔لورین سائمنز کے والدین کی خواہش ہے کہ انکا بیٹا 26 دسمبرکو اپنی دسویں سالگرہ سے قبل اپنی گریجوایشن مکمل کر لے ، ایسا کرنے کی صورت میں وہ10 سال سے کم عمر دنیا کا پہلا یونیورسٹی گریجوایٹ بن جاتا۔انتظامیہ نے والدین کو بتایا کہ گریجوایشن سے قبل لورین کو بہت سے امتحانات میں شمولیت کرنا ہو گی اور یہ کام 26 دسمبر سے قبل مکمل نہیں ہو سکتا۔انتظامیہ نے انہیں 2020 کے وسط میں گریجوایشن مکمل ہونے کی تاریخ دی تاہم والدین نے اسے مسترد کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو یونیورسٹی سے اٹھا لیا۔