برسبین ( سپورٹس ڈیسک ) آسڑیلیا اور انڈیاکے درمیان جاری فیصلہ کن برسبین ٹیسٹ میچ میں کھیل کے تیسرے دن انڈین ٹیم 336 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسڑیلوی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے ،آسڑیلیا کو انڈین ٹیم پر 54 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو وقفے وقفے سے انڈیا کی وکٹیں گرتی رہیں تاہم ٹیل اینڈرز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت انڈین ٹیم 336 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے 67 اور واشنگٹن سندر نے 62 رنز کی اننگر کھیلی،آسڑیلیا کی جانب جوش ہیزل ووڈ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔