لاہور(شوبز ڈیسک) صحرائے بلبل،ستارہ امتیاز کی حامل نامور گلو کارہ ریشما ں کی چھٹی برسی منائی گئی ۔ اس سلسلہ میں ان کے اہل خانہ اور پرستاروں کی جانب سے برسی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں گلوکارہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ گلو کارہ ریشماں 1947 میں راجستھان کے علاقہ بیکا نیرمیں پیداہوئیں ۔ 60 کی دہائی میں انہوں نے ٹی وی پر پرفارمنس کا آغاز کیا۔ہالی وڈ میں ان کو راج کپور نے اپنی فلم ’’بوبی‘‘کیلئے گانے کی پیشکش کی ۔انہوں نے پہلے گانے ’’اکھیوں کو رہنے دے ‘‘سے مقبولیت حاصل کی پھر انہیں سبھاش گھئی نے اپنی فلم ’’ہیرو‘‘میں گو ایا جس میں ان کا گانا ’’’لمبی جدائی ‘‘اتنا مشہور ہوا کہ آج تک اس گانے کو مختلف گلوکار گاچکے ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز سے بھی نواز ا گیا ۔ 80 کی دہائی میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ 66سال کی عمر میں 2 نومبر 2013 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔