لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے ٹاؤن بارنسلے میں ایک نوجوان سڑک پر تیز رفتاری سے سائیکل چلا رہا تھا کہ توازن برقرار نہ رکھ سکنے کے باعث قریبی گھر کے گارڈن کی دیوار سے ٹکراگیا اور دیوار کے دوسری طرف منہ کے بل گر پڑا۔گرنے کی وجہ سے نوجوان کو معمولی چو ٹیں آئیں جسے اس گھر کے مالکان نے طبی امداد کیلئے فوراََ ہسپتال منتقل کردیا۔