نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بڑا دھچکا لگ گیا، اپوزیشن جماعت کانگریس نے برطانیہ سے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر مداخلت کی درخواست کی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے برطانوی رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن سے ملاقات کی جس میں کانگریس رہنماؤں نے برطانیہ سے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر مداخلت کی اپیل ہے ۔ رہنماؤں نے جیرمی کوربن سے درخواست کی ہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وادی کی صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مودی سرکار پر دباؤ ڈالیں۔اس موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے جیرمی کوربن کا کہنا تھا کہ بھارتی کانگریس کے برطانوی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات نتیجہ خیز رہی، مقبوضہ وادی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانگریس پارٹی کے برطانوی رہنماؤں کی طرف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاں پر مداخلت ہونی چاہیے جبکہ وادی میں جاری تشدد کا خاتمہ بھی ہونا چاہیے ، 5 اگست کے بعد سے لیکر اب تک وہاں کی صورتحال بہت زیادہ تشویش ناک ہے جس سے شہری مشکلات کا شکار ہیں جبکہ بی جے پی نے ملاقات پر شدید تنقید کی اور کہا یہ شرمناک اقدا م ہے اور کانگرس کو اس کا بھرپور جواب دیا جائیگا ۔ ترجمان نے کہا کہ کانگریس عوام کو بتائے کہ اس کے رہنما غیر ملکی رہنماؤں کو بھارت کے بارے میں کیا بتا رہے ہیں۔