لندن (نیٹ نیوز ) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سے ابتک لاش سامنے نہیں آئی جبکہ اس حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں بھی ہیں لیکن ایک برطانوی جوڑے کے ہاتھوں سمندر سے ایسی چیز لگی جو نہ صرف اسامہ بن لادن سے مشابہ بلکہ ایک نظر میں دیکھ کر اسی صورت کا گمان ہوتا ہے ۔برطانیہ کے علاقے ایسٹ سسیکس میں 60 سالہ خاتون ڈیبرا اولیور کو سمندر سے ایسی سیپی (سی شیل) ملی جو القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن سے مشابہت رکھتی ہے ۔ڈیبرا اپنے 62 سالہ شوہر کیساتھ شادی کی 42 ویں سالگرہ منانے کیلئے ساحل سمندر پر موجود تھیں جہاں انہیں پانی سے ایک چھوٹی سیپی ملی جسے وہ دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ڈیبرا کاکہنا ہے میں نے اسے اپنے ہاتھ میں اٹھایا تو غور کیا کہ ایک پگڑی ہے ، تاہم زیادہ غور کرنے پر سمجھ آیا کہ اس پر بنی شبیہ اسامہ بن لادن سے مماثلت رکھتی ہے ۔میں نے سیپی کو دیکھ کر اسامہ بن لادن کا نام لیا جبکہ دیگر لوگوں نے اس کی مشابہت ایران کے سابق سپریم لیڈر سے کی۔ڈیبرا نے بتایا ان کیلئے حیران کن بات ہے کہ اسامہ بن لادن کو بھی سمندر برد کیا گیا تھا اور ہوبہو ان کی شکل والی سیپی بھی سمندر سے ملی ہے ۔