کراچی(کلچرل رپورٹر) برطانیہ کے معروف فوڈ چین کی کراچی میں افتتاحی تقریب ، ستاروں کا میلہ لگ گیا۔ اسلام آباد کے گیگا مال اور لاہور کے امپوریم مال میں شاندار کامیابی کے بعد برطانوی فوڈ چین نے پاکستان میں اپنے تیسرے آؤٹ لیٹ کانارتھ ناظم آباد کراچی میں آغاز کر دیا ہے ۔ اس موقع پر اداکار ہمایوں سعید، شہریار منور، کرکٹر یونس خان، ہدایتکار عاصم رضا سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔ اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برانڈز کی آمد سے معیشت پر بھی اچھا اثر پڑے گا ۔