لندن(این این آئی) برطانیہ میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوتے ہی والدین کروڑ پتی ہوگئے ، اینڈریو سائمز اور نتالی میکاف نامی اس میاں بیوی نے یورو ملینز لاٹری کا ٹکٹ خرید رکھا تھا جو گزشتہ دنوں عین اس روز کارگر ثابت ہوا جس روز ان کے ہاں بیٹی نے جنم لیا اور وہ 10لاکھ پائونڈ (تقریباً 17کروڑ 94لاکھ روپے ) کی لاٹری جیت گئے ۔