برسلز(نیٹ نیوز)یورپی یونین کے بریگزٹ کے لیے مقرر خصوصی مذاکرات کار مشیل بارنیئر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ رواں ہفتے کے دوران بریگزٹ ڈیل طے پا سکتی ہے بشرط یہ کہ سمجھوتے کے لیے مناسب برطانوی حکومتی تجاویز پیش کی جائیں۔ بریگزٹ ڈیل میں فریقین کو اس وقت آئرلینڈ کی پیچیدہ سرحدی صورت حال کا سامنا ہے ۔ بارنیئر کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ مناسب اور عمدہ توقعات کو قانونی الفاظ کی شکل دے دی جائے تاکہ معاملات آگے بڑھ سکیں۔ مشیل بارنیئر یونین کے وزراء کے ساتھ ایک میٹنگ میں برطانوی تجاویز کو زیر بحث لائیں گے ۔