لندن(صباح نیوز) برطانیہ میں طوفان ڈینس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ برطانیہ میں سمندری طوفان ڈینس سے شدید سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ، دریائے سرون میں پانی کی سطح خطرناک حد سے بھی بڑھ گئی جبکہ دریاکے گرد تقریبا 30گھروں کو خالی کرالیاگیا ۔پولیس نے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔طوفان ڈینس سے برطانیہ میں تقریبا 1500املاک کو نقصان پہنچاہے ۔