لند ن ،بر سلز ( 92 نیوزرپورٹ ، نیٹ نیوز ) برطانیہ اور یورپی یونین کی مذاکرات کرنے والی ٹیموں کے درمیان نئے بریگزٹ معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔ معاہدے کی حتمی منظوری برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ دے گی۔یورپی کمیشن کے صدر جین کلوڈ جنکر نے معاہدہ طے پا جانے کا اعلان کیا ۔ ٹویٹ کے ذریعے جنکر نے کہا کہ جہاں ارادہ ہو، وہاں ڈیل ہو ہی جاتی ہے ،انہوں نے معاہدے کو متوازن اور منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مسائل کے حل کیلئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے ۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہمارا عظیم نیا معاہدہ طے پا گیا ،اب پارلیمنٹ کو چاہئے کہ ہفتے کے اجلاس میں اس معاہدے کی منظوری دے تاکہ حکومت دیگر اہم امور پر توجہ دے سکے ۔ بو رس جانسن نے ایک ٹویٹ کے ذریعے مطلع کیا کہ ہم نے ایک نئی بہترین ڈیل کی ہے جس سے کنٹرول دوبارہ ہمارے ہاتھ میں آ گیا ہے ۔ حکومت کی اتحادی جماعت ڈی یو پی نے اس کامیابی پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی اس کی حمایت نہیں کریں گے ۔ اس سے قبل شمالی آئرش پارٹی نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ مجوزہ تجاویز کی ایسے وقت میں حمایت نہیں کر سکتے ہیں۔ لیبر رہنما جیریمی کوربن نے کہا ہے کہ نیا مجوزہ معاہدہ اس معاہدے سے بھی بدتر لگتا ہے جو موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن کی پیش ٹھر یسامے نے کیا تھا۔ انہوں نے ممبران پارلیمان کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں نئے معاہدے کو 'مسترد کردینا چاہیے ۔