لندن(صباح نیوز) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے برطانیہ میں بھی لوگوں کو نسل پرستی اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق سیاہ فام ایتھلیٹ کیساتھ پولیس کے نازیبا سلوک کے بعد برطانوی وزیر اعظم کا بیان سامنے آگیا۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے نسل پرستی کیخلاف مزید اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ برطانیہ نے نسل پرستی کیخلاف ناقابل یقین پیشرفت کی ہے ۔