کاؤنٹی نارفوک (ویب ڈیسک)ہر سال کی طرح اس سال بھی بر طانوی کاؤنٹی نارفوک میں دنیا کے سست ترین کیڑے گھو نگوں (Snail) کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔اس ریس میں گھونگوں کو میز کے اوپر سجے میدان پر 13 انچ کے فا صلے کو طے کر نا ہوتا ہے۔ مقابلے میں شامل 200 سے زائد گھونگوں میں سے بیک وقت 15 کو میدان میں اتارا گیا جو جلد سے جلد مقررہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔مقابلے کی خا ص بات یہ بھی ہے کہ اس ریس کا آغاز ریڈی سٹیڈی گو کے بجا ئے ریڈی سٹیڈی سلو کے نعرے سے کیا جاتا ہے۔