جنیوا (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں ایک روبوٹکس لیب کے سائندانوں نے ایسا جدید ترین روبوٹ تیار کر لیا ہے جو اپنا توازن خود بخود برقرار رکھنا جانتا ہے اور اس دوران اسٹنٹ بھی پیش کرتا ہے ۔حال ہی میں کئے گئے ایک تجربے میں روبوٹ کو آئس سکیٹنگ کرتے دکھایا گیا ہے ۔واضح رہے اس روبوٹ کو آنے والے دنوں میں ریسکیو آپریشن کیلئے استعمال میں لایا جائیگا۔