نیویارک( ویب ڈیسک) انٹارکٹیکا ایسا براعظم ہے جسے پراسرار سے بھرپور کہا جائے تو کم نہیں ہوگا ۔ اب سائنسدانوں نے ایسی دریافت کی ہے جس کا علم کروڑوں سال میں پہلی بار ہوا ہے ۔درحقیقت انٹارکٹیکا کی اربوں ٹن برف کے نیچے دنیا کی سب سے گہرائی والی زمین کو دریافت کیا گیا ہے ۔یہ منجمد براعظم اپنے نیچے ایک تاریخی براعظم کو چھپائے ہوئے ہے جسے ناسا کے ایک نقشے میں دکھایا گیا، جس سے مستقبل میں انٹار کٹیکا میں برف کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ ان خطوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی جہاں گرم موسم کے نتیجے میں برف پگھلنے کا امکان زیادہ ہوگا۔اس نقشے کو بیڈ مشین انٹارکٹیکا کا نام دیا گیا ہے جس میں اس براعظم کی چھپی ہوئی تمام تر تفصیلات کو دکھایا گیا ہے ۔کیلیفورنیا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنسدان اور نقشے کو تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ میتھیو مارلیگم نے بتایا کہ بیڈ مشین کو انٹارکٹیکا کے مخصوص حصوں میں زوم کرکے ہم اہم معلومات دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ اس نقشے کو جریدے جنرل نیچر جیو سائنسز میں شائع کیا گیا۔