پٹنہ (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی اپیل پر 5 کروڑ سے زائد انسانوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی اور جہیز اور کم عمری کی شادی جیسی معاشرتی برائیوں کیخلاف ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ نتیش کمار ،کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام عوام میں کھڑے ہوئے اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنائی جس کی لمبائی 18 ہزار کلومیٹر سے زائد تھی۔ ریاست بھر میں لوگ صبح ساڑھے گیارہ بجے گھروں سے باہر نکل آئے اور آدھا گھنٹہ تک ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کھڑے رہے ۔ نتیش کمار نے اپنی اپیل پر گھروں سے باہر نکلنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ حکام نے بتایا کہ 7 ہیلی کاپٹروں اور 100 سے زائد ڈرون کی مدد سے انسانی زنجیر کی عکس بندی کی۔قبل ازیں 2017میں11ہزار کلومیٹر طویل انسانی زنجیر بنائی گئی تھی۔