لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ڈرائیور نے تیز ترین رفتار سے ٹریکٹر چلا کرنیا گنیز ریکارڈ بنا ڈالا۔برطانیہ کی کاؤنٹی یارکشائر ایئرپورٹ رن وے پر برطانوی سٹنٹ ڈرائیور گائے مارٹن نے 103 میل فی گھنٹہ رفتار سے ٹریکٹر چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ٹریکٹر ڈرائیور گائے مارٹن کے اس کارنامے کو جلد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 82.27میل فی گھنٹہ کی رفتار کا تھا۔