لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدر ی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور بھرپور تیاری کے ساتھ ضمنی انتخابات کے میدان میں اترے گی، تمام کارکنوں کو بھرپور تیاری کی ہدایت جاری کیں، ملک وقوم کی آخری امید عمران خان ہیں، سابقہ کرپٹ حکمرانوں کی خرابیوں کا ازالہ پی ٹی آئی کی حکومت کررہی ہے ،ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی بخاری، ضلعی صدر سیالکوٹ چوہدری ادریس احمد ایڈووکیٹ، تحصیل صدر ڈسکہ افتخار ساہی، سابقہ تحصیل ناظم حاجی ناصر چیمہ، ظہرانے اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔