مکرمی۔وطن عزیز میں عورتوں کی آبروریزی اور عصمت دری کے واقعات اتنی کثرت سے پیش آنے لگے ہیں کہ اب ان کی سنگینی کا احساس تک ختم ہوتا جارہا ہے۔ان واقعات کی روک تہام کے لیے سخت سے سخت قانون بنانے کی بات کی جائے یا اسلامی سزا کو نافذ کیا جائے اس کے بغیر جرائم کا بالکل خاتمہ ممکن نہیں۔بلکہ اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے سماج کو پاکیزہ بنانے کی تدابیر اختیار کی جائیں اور جو چیزیں ان کاموں پہ ابھارتی ہیں اور جرائم کا ارتکاب کرواتی ہیں ان پر پابندی عائد کی جائے۔ سخت قانون جرائم کو روکنے میں معاون تو ہو سکتا ہے لیکن محض ایسے قانون سے سدِّباب ناممکن ہے۔اگر جرائم کے تمام محرکات کو باقی رکھا جائے اور محض سخت تر قانون منظور کر لیا جائے تو جرائم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ (دیدار علی محمودی دھورونارو)