بر سلز ( نیٹ نیوز ) یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات خارج از امکان ہیں۔ یورپی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ یورپ کی برطانیہ کے ساتھ موجودہ سمجھوتے سے بہتر بریگزٹ ڈیل ممکن نہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کر رکھا ہے کہ چاہے کوئی ڈیل ہو یا نہ، برطانیہ ظض اکتوبر تک یورپی یونین سے نکل جائے گا۔