لندن(آن لائن)برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بحران سے نکلنے کے لئے برطانیہ کو دوبارہ ریفرنڈم کی ضرورت ہے ۔ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یورپی یونین سے کسی سمجھوتے کے بغیر علیحدگی اختیار کرنا برطانیہ کے لئے منفی نتائج کا حامل ہوگا اور ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس بحران سے نکلنے کا دوسرا راستہ یہ ہے کہ دوبارہ ریفرنڈم کرایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ ریفرنڈم کے آپشن کو مسترد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ برطانیہ اس وقت بحران میں پھنس چکا ہے ۔