لندن(نیٹ نیوز)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پارلیمان سے کسی بھی ڈیل کی منظوری کے خواہاں ہیں۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ملکی پارلیمان سے یہ درخواست کرنے والے ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے یورپی سمٹ میں بریگزٹ کے حوالے سے جو بھی ڈیل طے کریں، اس کی برطانوی پارلیمان اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر منظوری دے دے ۔ یہ خبر آج ہفتے کو برطانوی اخبار’ ٹائمز‘ نے شائع کی۔ یورپی یونین کے رکن ممالک نے گزشتہ روز اس بات پر اتفاق کر لیا تھا کہ برطانیہ کے یونین سے اخراج کے معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے لندن حکومت سے بات چیت کی جائے ۔