اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارتبدیل نہیں ہوں گے ،وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کوجواب دیدیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عثمان بزدارسے متعلق فیصلہ قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا۔وزرانے پنجاب میں گورننس،ترقیاتی سکیموں،اختیارات سے متعلق شکایات کی تھیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکے خلاف اتحادیوں اورپی ٹی آئی ارکان نے شکایات کی تھیں ۔وزیراعظم نے ق لیگ اورکئی وفاقی وزرا،ارکان اسمبلی کی شکایات نظراندازکردیں۔