لاہور(کرائم رپورٹر،نامہ نگارخصوصی،نامہ نگار) سنٹرل پولیس آفس لاہور کے انٹری گیٹ پر بزرگ خاتون شہری سے بد تمیزی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار آصف کومحکمانہ انکوائری کے بعد میجر پنشمنٹ دیتے ہوئے نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔علاوہ ازیں ریلوے کے ڈپٹی جنرل مینجرکو تبدیل کر دیا گیا ،گریڈ 19 کے فرمان غنی کو نیا ڈپٹی جنرل منیجر تعینات کر دیا گیا ۔دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اختر بہادر سپیشل کسٹم کورٹ راولپنڈی تعینات کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔