ملتان(واثق رئوف سے ) 29دسمبر 2018ء کو وفاقی وزرات ریلوے نے 75سال اوراس سے زائد العمربزرگ شہریوں کوتمام مسافرٹرینوں میں مفت سفرکی سہولت فراہمی کانوٹیفکیشن جاری کیاتھاجسے صرف2ماہ بعدہی ختم کردیاگیا،نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب 75سال اوراس سے زائدعمر کے شہری مسافرٹرینوں کی ائیرکنڈیشن کلاس میں 65سال عمرکے بزرگ شہریوں کی طرح25فیصدرعایت کے ساتھ سفرکرسکیں گے ،اسی طرح 75سال اوراس سے زائدالعمرشہری اب سال میں اکانومی کلاس میں4بارمفت سفرکرسکیں گے پانچویں بار50فیصد کرایہ اداکرناہوگا۔ بزرگ شہریوں کو 4بارمفت سفرکی سہولت بھی ایڈوانس ریزرویشن کی صورت میں ہوگی، جس کے لئے انہیں قومی شناختی کارڈکی کاپی لازمی طورپرریزرویشن عملہ کودیناہوگی اوردوران سفرٹرین ٹکٹ ایگزمینرسٹاف کواصلی شناختی کارڈچیک کراناہوگا۔بتایاگیا ہے کہ اب سال میں چاراکانومی کلاس کے مفت ٹکٹ بنوانے سمیت اکانومی کلاس کی 50فیصدرعایت اوراے سی کلاس کی 25فیصدرعایت پرڈیم فنڈکی ادائیگی بھی لازمی کرناہوگی۔