لاہور(کامرس رپورٹر) بزنس مین پینل(بی ایم پی) نے فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس کے انتخابات برائے 2020ء کے لئے ایسوسی ایٹ کلاس اور چیمبر کلاس سے نائب صدور کا اعلان کر دیا جبکہ صدر کی سیٹ کے لئے میاں انجم نثار اور سیئنر نائب صدر کی سیٹ کے لئے عبدالغنی عثمان کو پہلے ہی نامزد کیا جا چکا ہے ۔گزشتہ روز ماڈل ٹائون لاہور میں چیئرمین بزنس مین پینل( پنجاب) خواجہ شاہزیب اکرم کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور تھے ۔تعارفی تقریب سے خطاب کے دروان بی ایم پی کے مرکزی چیئرمین اور صدارتی امیدوار میاں انجم نثار نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران ایف پی سی سی آئی میں مخالف گروپ کی قیادت اور عہدیداروں کے ذاتی مفادات کے باعث تاجر برادری کے مسائل حل نہیں ہوسکے ۔