اسلام آباد (این این آئی)بزنسمین پینل نے آئندہ ہونیوالے فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بھرپور مقابلہ کرے گا اور اس سلسلے میں امیدواروں کا چنائو چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا، ترجمان بزنس مین پینل احمد جواد نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے ساتھ الائنس کی پیشکش کے معاملے کو ہم نے شکریہ کے ساتھ واپس کر دیا ہے ۔احمد جواد نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ فیڈریشن چیمبرز میں جمہوری نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے چونکہ ملک معاشی مسائل سے دوچار ہے اواران مسائل کا مقابلہ کرنے کے لئے فیڈریشن چیمبرز میں جمہوری طریقے سے تبدیلی آنی چاہیے تب ہی ہم بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کروا سکیں گے اور ساتھ ہی ساتھ فیڈریشن کا گرتا ہویا مقام اور تاجروں و صنعتکاروں کی عزت نفس بھی بحال ہو گی۔ احمد جواد نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ بزنسمین پینل کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا لہٰذا بزنسمین پینل نے کور کیٹی کے فیصلے تائید کرتے ہوئے الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے انھوں نے کہا انشاء اﷲ الیکشن جیت کر بھرپور طریقے سے بزنس کمیونٹی کی آواز بنیں گے اور جی حضوری کی سیاست ختم کروائیں گے جس سے کاروباری طبقہ کو نیا ولولہ ملے گا جس کی آجکل اشد ضرورت ہے ۔