ممبئی( اے ایف پی) بھارت کے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر مستعفی ہوگئے ہیں جو ایک سال سے کم عرصہ میں ہونے والے دوسری اعلی سطح کے آفیسر ہیں۔ ورل آچاریا اپنی مدت ملازمت سے چھ ماہ قبل مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کے استعفی کی وجہ ان کے بھارتی وزیر اعظم سے ہونے والے اختلافات بتائے جارہے ہیں۔تاہم ریزرو بینک آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورل اچاریا اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے مستعفی ہوئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق ڈپٹی گورنر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کام مزید جاری نہیں رکھ سکتے ۔ واضح رہے کہ ان کے حکومت کے ساتھ اس وقت اختلافات شروع ہوگئے تھے جب انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ان کے معاملات میں مداخلت کررہی ہے ۔