لاہور( سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کے دوران روٹھے تماشائیوں کو سٹیڈیم میں لانے کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف میدان میں آ گئیں۔ بسمہ معروف سدرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان جاری میچ کے موقع پر قذافی سٹیڈیم پہنچیں جہاں انہوں نے ایک تعلیمی ادارے کے چند طالب علموں کو آٹو گراف دیئے اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔یاد رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کا پہلا مرحلہ ملک بھر میں جاری ہے لیکن سٹیڈیمز میں تماشائیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ۔ پیر کو بھی سدرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان پہلے مرحلے کے تیسرے دن بھی قذافی سٹیڈیم کرکٹ شائقین کی جی آیاں نوں کہنے کیلئے ترستا رہا۔