فیصل آباد(گلزیب ملک ) پنجاب حکومت نے صو بہ بھر میں قبضہ ما فیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب بھر میں قابضین سے واگزار کرائی جانیوالی سر کاری ارا ضی کے معاملات کو دیکھنے کیلئے خصوصی سیل کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں صو بہ بھر میں سر کاری ارا ضی پر قابضین کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ اورپولیس سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں بتایاجا ئے کہ مذکورہ سر کاری زمین پر یہ عناصر کب سے قابض ہیں اور انکو کون کون سی با اثر شخصیات کی پشت پناہی حا صل ہے جبکہ ارا ضی کی مارکیٹ ویلیوبھی بتائی جائے ۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے ریجنل پولیس آ فیسرز ، سی پی او ز، ڈی پی اوز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ قابضین کے خلاف مہم میں ضلعی انتظا میہ سے مکمل تعاون کریں۔ پولیس ذرا ئع کے مطابق پنجاب حکومت واگزار کرائی جانیوالی اراضی کے معاملات دیکھنے کیلئے خصوصی سیل بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کی تشکیل کی ذمہ داری صو بائی وزارت دا خلہ کو سونپی جا ئیگی۔
پنجاب بھر میں قبضہ ما فیا کیخلاف گرینڈآپریشن کا فیصلہ
جمعرات 01 اکتوبر 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعرات 01 اکتوبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں