نیویارک( ویب ڈیسک) فیس بک کے ایک مقبول پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک بطخ کو مچھلیوں کو خوراک ڈالتے دکھایا گیا ہے ۔ ویڈیو میں اس بطخ کو اپنے برتن سے گندم کے دانے اٹھا اٹھا کر پانی میں مچھلیوں کو ڈالتے دکھایا گیا ہے ۔یہ دلچسپ ویڈیو فیس بک پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو میں بطخ کو پانی کے ساتھ پڑے برتن کے پاس کھڑے دکھایا گیا ہے ۔ ویڈیو میں یہ مہربان بطخ برتن سے گندم کے دانے اٹھا اٹھا کر مچھلیوں کے منہ میں دے رہی ہے ۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس ویڈیو کو کس جگہ فلمایا گیاتھا تاہم اس وائرل ویڈیو کو اب تک 15 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے ۔