لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ کپتان کی حیثیت سے ہار کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد محمد رضوان نے کہا کہ مجھے جس طرح وکٹ کیپنگ میں پرفارم کرنا چاہیے تھا ویسا نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے میچ میں اچھی فیلڈنگ نہیں کی۔ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں درکار ہوتی ہیں اور یہاں فیلڈنگ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے ۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔ یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا سبق تھا، ہمیں تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے جبکہ فیلڈنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔