نئی دہلی( آن لائن،اے ایف پی )نئی دہلی( آن لائن ،اے ایف پی )بھارت کے وزارت داخلہ امور نے متنازعہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 پر عملدرآمد کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ مظاہرے جاری ہیں ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہریت (ترمیمی) ایکٹ کی شقوں کا اطلاق 10 جنوری سے شروع ہوچکا ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری انیل ملک کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا 10 جنوری 2020 سے مذکورہ ایکٹ کی دفعات نافذ العمل ہوں گی۔اے ایف پی کے مطابق وزیر اعظم مودی نے کلکتہ میں وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی سے ملاقات کی اس موقع پر مودی کی آمد کے خلاف 30 ہزار مشتعل مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی اور متنازع شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف نعرے بازی کی،ممتا بنرجی نے اس ملاقات میں وزیر اعظم سے کہا کہ بنگال سی اے اے اور این آر سی کو قبول نہیں کرے گا۔شہریت قانون بی جے پی کی نفرت کی سیاست کا ایجنڈہ ہے۔نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبا کوپر تشدد کا نشانہ بنانے والے آر ایس ایس کے 60 غنڈوں کو شناخت کرلیا گیا ہے ۔