لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں خوراک کی سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر جیلوں کو خوراک کی سپلائی کے ٹینڈر میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں سپلائی روکنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے جس سے جیلوں میں بند قیدیوں کی خوراک کی سپلائی معطل ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات نے پنجاب حکومت سے 78کروڑ کے فنڈز کا مطالبہ کیا تھا لیکن فنڈ کی فراہمی یقینی نہیں بنا ئی جا سکی۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اس حوا لہ سے محکمہ جیل خانہ جات نے 78کروڑ روپے کی فراہمی کی ایک مرتبہ پھر سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی ہے جبکہ ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جب تک ان کے گزشتہ دو مالی برسوں کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہیں کر دیتی اس وقت تک وہ جیلوں میں خوراک کی سپلائی نہیں کر سکتے ۔