لاہور (سٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا ہراول دستہ اور روشن مستقبل کی امید ہیں۔کسی بھی معاشرے میں حقیقی تبدیلی کا باعث نوجوان طبقہ ہوتا ہے ۔سماجی خدمات میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ وہ بے غرض ہوکر خدمت خلق کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ میں بلڈ ڈونیشن سمینار کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، ینگ میرٹ ویلفیئر فاونڈیشن شاہدرہ کے صدر رانا احسن، رہنما ینگ میرٹ ویلفیئر فاونڈیشن شاہدرہ رانا احتشام، ڈی ایس پی سمیت علاقہ پولیس کے عہدیداران اور نوجوانوں نے شرکت کی۔