لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے پنجابی گانے ’’‘باری‘‘ کی مقبولیت کے بعد مداحوں کو اس گانے کا ری میک جلد ریلیز کرنیکی خوشخبری سنا دی۔یہ گانا ’’باری‘‘گزشہ سال ریلیز کیا گیا تھا جس میں گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار بلال سعید نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا تھا۔باری گانے میں بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ ساتھ اس میں پرفارم بھی خود کیا تھا جس کے بعد مداحوں نے ان کی جوڑی کو خوب پسند بھی کیا۔مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ‘دراصل باری کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو ٹوٹے ہوئے دل کے باوجود محبت کو ایک اور موقع دیتی ہے ۔