اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 6 ٹی۔20 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اجمان اوول کرکٹ گرائونڈ (دبئی) میں کھیلے گئے پہلے ٹی۔20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ۔پیٹر بولٹ اور جسٹن ہولنگ سوورتھ نے 34، 34 رنز بنائے ۔ پاکستان کی طرف سے شاہ زیب حیدر نے 2 جبکہ محسن خان، ہارون خان اور محمد شاہ زیب نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 12.1 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد راشد 61 جبکہ ہاروں خان نے 26 رنز بنائے ۔