کراچی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 31 برس کے ہوگئے ،انکی سالگرہ کراچی سمیت ملک بھرمیں منائی گئی،بلاو ل بھٹو 21 ستمبر 1988 کو پیدا ہوئے ،سالگرہ کے موقع پرانکی بہنوں بختاوربھٹو اورآصفہ بھٹو زرداری نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہارکیا،بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پرکراچی سمیت ملک بھرمیں پارٹی رہنماؤں اور جیالوں نے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا اورکیک کاٹا،پیپلزپارٹی سندھ کے تحت آج اتوارکو بھی بلاول بھٹو کی سالگرہ کے موقع پرمختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔بلاول بھٹو نے اپنی سالگرہ کشمیریوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری امن کے خواب کو حقیقت بنانے کا آغازمسئلہ کشمیرکے حل سے کرے ،علاوہ ازیں امن کے عالمی دن پراپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی قوم امن کی علمبردارہے ،آئندہ نسلوں کو امن دینے کیلئے ہمیں اسکولوں پرزیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا،اپنے بچوں کو صبراوردوسروں کا احترام کرنا سکھانا ہوگا،انکا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم عالمی امن کے خواب کے شرمندہ تعبیرہونے میں رکاوٹ ہیں۔