اسلام آباد، لاہور،اوکاڑہ،کراچی(سٹا ف رپو رٹر، خصوصی نمائندہ،نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست بہت گندی ہے ، N وہ عزت دار آدمی کیخلاف الزام لگا رہے ہیں۔ عدلیہ سے محاذ آرائی ملک اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں جبکہ ووٹ کی عزت کی بات کرنے والوں کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ۔گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی عزت کی بات بے معنی تکرار کے سوا کچھ نہیں ۔ نیب قانون کے خاتمے کا یہ وقت بالکل غلط ہے کیونکہ موجودہ پارلیمنٹ کی مدت ختم ہو رہی ہے ۔ تاہم پیپلز پارٹی خود حکومت میں آ کر نیب قانون میں ترمیم کرے گی اور اسے مزید مضبوط بنائیگی۔ نواز شریف اور عمران خان ایک جیسی سیاست کر رہے ہیں ، دونوں کیساتھ ملکر کام نہیں کرنا چاہتا، دونوں کیخلاف الیکشن لڑونگا۔ہر فرعون کیخلاف لڑنے کیلئے تیار ہوں ، ضیا کی باقیات سے لڑنے کیلئے مشرف کی باقیات سے اتحاد کا کوئی جواز نہیں ۔ لوٹا ازم جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں،پیپلز پارٹی سے جانیوالوں کو دوسری جماعتوں میں وہ عزت نہیں ملی جو انہیں پیپلز پارٹی نے دی تھی۔ن لیگ کا پورا بجٹ پیش کرنا قبل از انتخابات دھاندلی ہے ۔دریں اثنا پیپلز پا رٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی وا ئی او پنجاب کے صدر زہیب بٹ ا ور آصف بلوچ کی قیا دت میں ملاقات کرنیوا لے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے مفادات کو ترجیح دی ، اگر ملک کو تر جیح دی ہوتی توآج اتنا قرضہ نہ ہوتا۔ نواز شریف نے جمہوریت کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ، یہ ہمیشہ کی طرح سوچ رہے ہیں کہ کوئی ادارہ انکے پیچھے آئے لیکن وقت گزر گیا اورا نکی منافقت عوام کے سامنے آچکی ہے ۔ قومی شناختی کارڈ کی فیس ڈبل کر کے عوام کو ووٹوں سے محروم کر نے کی بھونڈی سا زش کی گئی ہے ۔ن لیگ انتخابات میں بری طرح نا کام ہو گی۔ پیپلز پا رٹی اب پنجاب میں بھی ا پنی حکومت بنا ئیگی، ب جیالے الیکشن کی تیا ریا ں شروح کر دیں۔علاوہ ازیں بلاول ہائوس لاہور میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ سے ملاقات میں آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان سے آئندہ انتخابات سے پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہو گی۔دریں اثنا آصف زرداری نے چند نجی ملاقاتیں بھی کیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے دورہ پنجاب کا مقصد پارٹی کو مزید نقصان سے بچانا ہے ،انکے پاس یہ اطلاعات ہیں کہ وسطی پنجاب سے پارٹی کے باقی سینئر رہنما بھی تحریک انصاف میں جانے کا سوچ رہے ہیں۔دریں اثنا پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم کے دوران عوامی جلسوں کی تیاری شروع کردی ، اس سلسلہ میں آصفہ بھٹونے والدکی ہدایت پرتقاریرکی مشق شروع کر دی ، وہ بلاول بھٹوکے ہمراہ ملک بھرمیں انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگی۔ گزشتہ روزآصفہ بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کے صدرغلام محمدبنگلانی کے استقبالیہ میں پہلی مرتبہ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کیااورکہاکہ سیاست میں آنیوالاوقت نوجوانوں کاہے ۔ بہت سے نوجوان جوکراچی کی حمایت کرنے کے دعویدارہیں،وہ دیکھ لیں کہ کراچی کی یوتھ بلاول اور آصف زرداری کیساتھ ہے ۔پیپلزپارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے ،ہم نے اپنے خون سے جمہوریت کو پروان چڑھایال