Common frontend top

بلاول، شہباز ملاقات: بجٹ منظوری روکنے کیلئے اپوزیشن کی کمیٹی بنا نے کا اعلان

بدھ 19 جون 2019ء





اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی،آن لائن ،این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ بجٹ کو منظوری سے روکنے کیلئے اپوزیشن ایک کمیٹی بنا ئیگی۔ قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کے بعد جس میںسیاسی صورتحال اور اے پی سی سے متعلق امور پربات چیت کی گئی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ سپیکر کو گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز کے اجرا کیلئے لکھے گئے دوسرے خط میں حکومتی اتحادیوں کے بھی دستخط موجود ہیں۔ حکومت دھاندلی کے ذریعے قومی اسمبلی سے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کر رہی ہے ، یہاں تک کہ اپوزیشن لیڈر کو تقریر کرنے تک کا موقع نہیں دیا جارہا ۔پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرکے عوام کو نمائندگی سے محروم کیا جارہاہے ، اس معاملے پر حکومتی رویہ نا مناسب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی سے آج جو معاملات طے ہوئے ، اس سے بہتری کی امید ہے ۔شہبازشریف بھی کہہ چکے ہیں کہ تمام اپوزیشن کو مل کر اس عوام دشمن بجٹ کو منظوری سے روکنا پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ اس ملک کیلئے معاشی خودکشی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مونس الٰہی نے آکر بتایا کہ پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے مسلم لیگ ق بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کر ینگے جوکچھ ہوا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اے پی سی سے متعلق امورپر بات چیت ہوئی ، بجٹ عوام دشمن ہے ،اہم حقائق کے ساتھ بجٹ پر بحث کر ینگے ۔ دوسری جانب بختاور زرداری نے کہا کہ رکن پارلیمان کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں، آصف زرداری واحد صدررہے جنہوں نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کودئیے ۔انہوںنے ٹویٹکیا کہ عمران خان کوآئین کے بارے میں کچھ معلومات نہیں، پروڈکشن آرڈر لازمی جاری کرنا پڑتے ہیں۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں