گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا نہ کریں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدان من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، جی بی کے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،قوانین سے ہٹ کر کوئی چیز ہوئی ہے تو ثبوت دیں، الزامات لگانے والوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں،گورنر کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اگست 2019 کی ہے ، بلاول کو چھوٹی باتیں زیب نہیں دیتیں، پیپلز پارٹی ڈی سی کے دفتر قانون کا دروازہ کھٹکھٹانے نہیں توڑنے گئی تھی، اگر وہ میرے پاس آتے تو میں اپنے سامنے ری کاؤنٹنگ کراتا، رزلٹ تبدیل کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں، جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل قائم کردیا ہے جو کل سے کام شروع کرے گا جس کو شکایت یا کوئی مسئلہ ہے وہ الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرے ، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد ری پولنگ اور ری کاؤنٹنگ ہوگی۔